Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی

راولپنڈی کی لڑکی نے کراچی پہنچ کر شادی کرلی اور عدالت سے تحفظ مانگ لیا
شائع 27 جون 2023 11:57pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی کی رہائشی لڑکی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی کو شادی کے رشتے میں بدلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی اور نکاح کرکے عدالت سے تحفظ بھی مانگ لیا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستیاں شادی کے بندھن میں بدلنے کی خبریں آئے روز نظر آتی ہیں، لیکن عموماً یہ شادیاں بیرون ملک مقیم لڑکا لڑکی کی پاکستان میں رہنے والے افراد سے ہوتی ہیں، تاہم اس بار یہ خبر ملک کے اندر سے ہی آئی ہے، جہاں انسٹاگرام پر دوستی کرنے والی راولپنڈی کی لڑکی نے کراچی پہنچ کر شادی کرلی۔

لڑکی نور ہارون نے اپنے شوہر مستقیم کے ہمراہ تحفظ کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

لڑکی نور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے مستقیم سے پسند کی شادی کی ہے لیکن میرے گھر والے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، اہلخانہ سے خطرہ ہے اس لیے تحفظ دیا جائے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے اہل خانہ نے ہمارے خلاف تھانہ صدر راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا ہے، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اپنی رضا مندی سے شادی کی ہے، ہمیں تحفظ دیا جائے اور مقدمہ خارج کیا جائے۔

Love Marriage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div