Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پیٹرولیم لیوی کی حد میں اضافہ، کیا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم جولائی سے بڑھیں گی

سعودی عرب کے فیصلے سے ممکنہ طور پیٹرولیم مصنوعات کی پر قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 03:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فنانس بل 2023 میں طے شدہ پیٹرولیم لیوی میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 60 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

لیکن پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے یکمشت نہیں ہوگا، کیونکہ صارفین پر پہلے ہی 67.50 روپے فی لیٹر ٹیکسوں کا بوجھ ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس وقت ان کی ترجیح اتنا مالی خلا پیدا کرنا ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو زیر التواء نویں جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے مطمئن کرسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگلے چند روز میں پتا چلے گا کہ پٹرولیم ڈویژن کا نقطہ نظر وزارت خزانہ کی ضروریات کو پورا کرپائے گا یا نہیں۔   پیٹرولیم لیوی کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا ہدف 869 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

مالی سال 2022-2023 کے دوران، حکومت نے لیوی کے ذریعے 855 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ رکھا تھا، تاہم، اس ہدف کو کم کر کے 542 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ مالی سال کے ہدف میں کمی کرنے کی تین اہم وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

  • گزرے سال کے پہلے 10 مہینوں میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی کھپت میں ڈرامائی کمی ہوئی، جو 23 فیصد کم ہو کر اوسطاً 1.37 بلین لیٹر ماہانہ پر پہنچ گئی۔ جس کی بنیادی وجہ بہت زیادہ افراط زر کی شرح اور روپے کی گرتی قدر تھی۔
  • سیاسی وجوہات کی بناء پر پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے کی زیادہ سے زیادہ شرح تک کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پیٹرول پر زیادہ سے زیادہ لیوی نومبر میں اور ایچ ایس ڈی پر اپریل 2023 میں لگائی گئی تھی۔
  • تیل اور مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں ڈالر کےمقابلے کمی۔

سعودی عرب نے پہلے ہی یکم جولائی 2023 سے پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی کمی کے فیصلے کا اعلان کیا ہے، جس نے مارکیٹ کو یہ اشارہ دیا کہ تیل اور مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس سے پیٹرولیم لیوی کو زیادہ سے زیادہ 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا کوئی بھی فیصلہ سیاسی طور پر اور بھی مشکل ہو جائے گا۔

لیوی میں اضافے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کی قیمتوں پر پڑتا ہے جس میں خراب ہونے والی چیزوں کی کھیت سے منڈی تک نقل و حمل بھی شامل ہے۔

اس طرح خورانی اشیاء کی قیمتیں موجودہ 50 فیصد کی بلند ترین سطح سے مزید بڑھ جائیں گی، اور لوگوں کو مزید غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دیا جائے گا۔

petrol price

Ministry of Finance

Petroleum Levy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div