آئی جی پنجاب عثمان انور کی ظل شاہ کے گھر آمد

ظل شاہ کی فیملی کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹر عثمان انور
شائع 29 جون 2023 05:31pm

آئی جی پنجاب عثمان انور پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن ظل شاہ کے گھر آئے اور عید کی مبارک باد دی۔

آئی جی پنجاب عثمان انور تحریک انصاف کے مرحوم کارکن ظل شاہ کے گھر آئے، اور ظل شاہ کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی، جب کہ عید کی بھی مبارکباد دی۔

آئی جی پنجاب ظل شاہ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، اور ظل شاہ کے والدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ظل شاہ کے اہلخانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے آیا ہوں، مرحوم کی فیملی کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

pti

IG Punjab

zille shah murder case