Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ناروے: ریڈ پارٹی کے صدردھوپ سے بچنے کا چشمہ چُرانے کے الزام میں گرفتار

چشمہ غلطی سے اٹھایا تھا، یارنرموکسنیس کا موقف
شائع 03 جولائ 2023 10:46am
تصویر: اے نیوز
تصویر: اے نیوز

ناروے کی ریڈ پارٹی کےسربراہ یارنرموکسنیس کو دھوپ سے بچنے والا ایک مہنگا چشمہ چُرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

موکسینس کو گارڈر میون نامی شہرسے گرفتارکیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہفتے قبل اوسلوہوائی اڈے سے ایک مہنگا چشمہ چُرایا۔ وہ قیمت ادا کیے بغیر اوسلو ائرپورٹ پر دکان سے باہر نکل گئے تھے۔

اس الزام پر اپنی صفائی دینے والے نارویجن سیاستدان کا موقف ہے کہ یہ چشمہ انہوں نے غلطی سے اٹھایا تھا۔

گرفتاری کے علاوہ ریڈ پارٹی کیے صدر پر پولیس کی جانب سے 3 ہزار نارویجن کراؤن کا جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یارنرموکسنیس نے اپنے فیس بک پر صفائی دیتے ہوئے مزید لکھا کہ لکھا ہے کہ دھوپ کا یہ چشمہ انہوں نے غلطی سے اپنا جان کر سوٹ کیس میں رکھ لیا تھا۔

سیاست دان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے اور انہیں اس صورت حال کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔

Norway

Sunglasses

communist political party

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div