Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس اعجاز کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا
شائع 03 جولائ 2023 09:02pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں مقدمے کی سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ زندگی کو خطرے کے پیش نظر کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا جبکہ مقدمے کی سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

کوئٹہ میں وکیل کا قتل: سابق وزیراعظم کے ضمانتی مچلکے عدالت میں داخل

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں قتل کے مقدمے میں اپنے ضمانتی مچلکے لاہور ہائیکورٹ میں داخل کر دیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل رجسٹرار کے سامنے اپنے ضمانتی مچلکے داخل کرائے۔

سابق وزیر اعظم گزشتہ روز اپنے وکلا کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ پہنچے، چیئرمین تحریک انصاف نے رجسٹرار جوڈیشل کے سامنے پیش ہوئے اور مچلکوں کے دستخط کے ساتھ دیگر قانونی تقاضے پورے کیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے انہیں مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

Justice Ijaz ul Ahsan

Lahore High Court

Supreme Court of Pakistan

Justice Ayesha Malik

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div