Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پشاور کے ماحولیاتی نمونے میں افغان پولیو وائرس کی تصدیق

رپورٹ ہونے والے 5 ماحولیاتی نمونے افعانستان کے جینیاتی نمونوں سے مشابہ ہیں
شائع 04 جولائ 2023 08:55pm

پشاور کے ماحولیاتی نمونے سے ملنے والے پولیو وائرس کے سیمپلز کی تعداد 4 ہو گئی۔

پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری کی ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اور اس تصدیق کے بعد پولیو وائرس سیمپلز کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں برس میں اب تک بنوں سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کے ماحولیاتی نمونے سے ملنے والے پولیو وائرس کے سیمپلز کی تعداد 4 ہو گئی ہے، اور اب تک پاکستان میں رپورٹ ہونے والے مجموعی ماحولیاتی نمونوں میں سے 5 نمونے افعانستان کے جینیاتی نمونوں سے مشابہ ہیں۔

پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے پاکستان میں افعانستان سے کراس باڈر ایکٹو ٹرانسمشن کا واضح ثبوت ہیں، ملنے والے پولیو سیمپلز نے کراس باڈر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے موسم گرما پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ہوتا ہے، لیکن گرمی کے موسم کے آغاز میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔

polio campaign

Polio Campaign 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div