اداکار میکال ذوالفقارکی وہ خواہشیں جو پوری نہ ہوسکیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے اب تک پوری نہ ہونے والی 4 خواہشیں بتادیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام چاکلیٹ ٹائمز میں گفتگو کرتے ہوئے میکال ذوالفقار سے میزبان نے پوچھا کہ ان کی ایسی کون سی خواہشیں ہیں جو اب تک پوری نہیں ہوئی ہیں ۔
اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ویسے ہر کام اور چیز مجھے ملی ہے تاہم اگر خواہشات کی بات کی جائے تو چار خواہشات ایسی ہیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹے کی خواہش تھی جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی۔
انہوں نے دوسری خواہش کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک اچھا گلوکار بھی بننا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔
اپنی تیسری خواہش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک دن ہالی ووڈ انڈسٹری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
آخری میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کرنے کے بھی خواہش مند ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔