Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جہانگیرترین کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں پر مشاورت جاری

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے
شائع 05 جولائ 2023 10:17pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں پر مشاورت جاری ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی زیر صدرات اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پارٹی منشور، پارٹی رجسٹریشن سمیت اہم معاملات پر حکمتِ عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی رہنماوں سے رابطوں کی پیشرفت پر جہانگیر ترین کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس عام آدمی کے مسائل کا حل اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پارٹی منشور دیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت لاہور میں موجود، فواد اور فیاض الحسن منظرعام سے غائب

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر قیادت لاہور میں موجود ہے جبکہ فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان منظر عام سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بڑے سیاسی نام استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

جہانگیر ترین مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوگئی۔

جہانگیر ترین نے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بوڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

lahore

Abdul Aleem Khan

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

awn chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div