Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

دونوں رہنماؤں کے کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کی استدعا پر ججز نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دی
شائع 06 جولائ 2023 11:03am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں، جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی۔

عدالت عالیہ نے تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div