Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کررہی، حافظ نعیم

مرتضیٰ وہاب اختیارات نچلی سطح پر دینے کو تیار نہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 08 جولائ 2023 02:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمینز کو مسائل درپیش ہیں، سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کررہی۔

کراچی میں منتخب نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حافظ نعیم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں متعدد گھوسٹ ملازمین ہیں، کے ایم سی کے ملازمین، وزیروں اور مشیروں کے گھروں میں کام کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے زیادتی کی جارہی ہے، شہر میں سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کا گریڈ سسٹم ہم تسلیم نہیں کرتے، یہ خزانہ خالی کرکے ٹاؤن چیئرمینز کے حوالے کریں گے، کراچی کے عوام کا اختیار وڈیروں کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑ سکتے۔

میئر کراچی پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اختیارات نچلی سطح پر دینے کو تیار نہیں، مرتضیٰ وہاب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات سامنےلائی جائیں۔

Jamat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div