Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں میں ہوگی، وفاقی وزیر ماحولیات
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2023 11:57pm
وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری - تصویر/ اے پی پی
وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری - تصویر/ اے پی پی

وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کے مزید اثرات کی پیش گوئی کی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور، نارووال، سیالکوٹ میں ہوگی۔ جبکہ دیگر صوبوں کو بھی موسلادھار سے درمیانی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات والے شہروں اور میونسپل علاقوں کے لیے اربن فلڈ کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ مربوط تیاری اور فعال ردعمل جانیں بچاتا ہے، لہٰذا متاثرہ علاقوں میں تمام رسپانس ٹیموں، عوامی اور این جی اوز دونوں کو چوکس اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

شیری رحمان کے شئیر کردہ ڈیٹا کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی پنجاب (بشمول لاہور، سیالکوٹ اور نارووال) میں شدید گرج چمک کے ساتھ تیز بارش امکان ہے۔ جبکہ دریائے چناب، راوی، ستلج اور اس سے منسلک نالوں (بھمبر، ایک، دیگ، بین، پلکھو اور بسنتر) میں درمیانے درجے کا سیلاب ہوسکتا ہے۔

میونسپل علاقوں میں اربن فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

سندھ (کراچی، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین، شہید بینظیر آباد) میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے اور بھاری درجے کی بارش کی پیشگوئی ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان (سبّی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، خضدار، بارکھان، لورالائی، قلات، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ) میں گرج چمک کے ساتھ بارشکا امکان ہے۔

خیبرپختونخواہ (بنوں، ڈی آئی خان، سوات، بالاکوٹ) میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

ہدایات

جاری ہدایات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشنز کو شہری مراکز میں سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے لیے ہنگامی ٹریفک پلانز کو یقینی بنانا ہوگا۔ سیلاب زدہ انڈر پاسوں میں فوری طور پر ڈی واٹرنگ آپریشنز کے لیے کیٹرنگ کی ضرورت ہے۔

ریسکیو سروسز اور سرکردہ این جی اوز اشارہ کردہ علاقوں میں اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں گی۔

تمام اسٹیک ہولڈرز فوری اور ہموار جواب کو یقینی بنانے کے لیے فعال ہم آہنگی برقرار رکھیں۔

Rain

Sherry Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div