Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

سویڈن میں سٹاک ہوم کی مقامی مسجد کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھاکرمظاہرہ کیا
شائع 10 جولائ 2023 12:02am

اسٹاک ہوم کے مرکز میں واقع مقامی مسجد کے سامنے ہزاروں افراد نے قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھاکر احتجاج کیا۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا، مظاہرین اسٹاک ہوم کے مرکز میں واقع مقامی مسجد کے سامنے جمع ہوئے اور ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، جو قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔

جی ٹی روڈ پر قرآن کی تلاوت

سرائے عالمگیر میں سویڈن کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور شہریوں نے جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کی۔

قرآن خوانی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈن کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

protest in Sweden

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div