Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

لیڈی گاگا کے ساتھ دوران انٹرویو’زبردستی فلرٹ ’ پر شاہ رُخ خان تنقید کی زد میں

ویڈیو میں امریکی گلوکارہ بالی ووڈ اداکار کی حرکتوں سے پریشان نظرآرہی ہیں
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 12:21pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان شائستہ فطرت اورطرزعمل کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی ایک پرانی وائرل ویڈیو نے مداحوں کی نظروں میں کنگ خان کا امیج ذرا دھندلا دیا ہے۔ لیڈی گاگا کے ساتھ اس ویڈیو سے صارفین نالاں نظرآتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کو لیڈی گاگا کپر تقریباً جُھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے وہ 37 سالہ امریکی گلوکارہ کو اپنی گھڑی بطور تحفہ لینے پر مجبور کر رہے ہیں۔

پرانے انٹرویو کا یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے ریڈٹ پر شیئرکیے جانے کے بعد پھر سے وائرل ہے جس میں بالی ووڈ اداکار لیڈی گاگا سے فلرٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ ویڈیو 2011 کی ہے جب لیڈی گاگا بھارت کے دورے پرتھیں ۔ اس ویڈیو میں وہ شاہ رخ کے روہے کے باعث قدرے ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو کلپ میں پہلے شاہ رخ لیڈی گاگاسے پوچھتے ہیں کہ کیا گلوکارہ کے ہاتھ میں موجود کافی کا کپ وہ پکڑ سکتے ہیں؟ انکار میں جواب دینے کے بعد لیڈی گاگا بتاتی ہیں کہ اداکارہ نے ایسا بیک سٹیج بھی کرنے کی کوشش کی تھی، اس پر شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ یہ کوشش پچھلے آدھے گھنٹے سے کر رہے ہیں۔

اس کے بعد لیڈی گاگا کو اپنی ’مہنگی‘ گھڑی تحفے کے طور پر پیش کرنے والے شاہ رخ گلوکارہ کے انکار کے باوجود ان کے بالکل قریب جا کر اصرارکرتے دکھائی دے رہے ہیں اور جواب میں لیڈی گاگا مسلسل انکار کررہی ہیں۔

شاہ رخ نے لیڈی گاگا سے یہ بھی کہا کہ، ’آپ جب شاپنگ کرنے گئیں تو آپکے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے،اس لیے میں آپ کو اپنی گھڑی دے دیتا ہوں‘۔

اس طرز عمل پر شاہ رخ خان کو سوشزل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک اصارف نے لکھا کہ ’اگر رنویر سنگھ اور ورون نے ایسا کیا ہوتا تو اس ملک کے لوگ انہیں جلا کر ہلاک کر دیتے‘۔

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ لیڈی گاگا شاہ رخ کی قربت سے بہت پریشان تھیں۔

Shahrukh Khan

Lady Gaga