نپولین بوناپارٹ کے عروج و زوال پر مبنی فلم کا پہلا ٹیزر دیکھیں

یہ فلم 22 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
شائع 11 جولائ 2023 08:54pm

مشہور فرانسیسی شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

یہ فلم نپولین کے حکمران بنتے ہی اس کے سفر کو بیان کرتی ہے، رڈلی اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس شان دار فلم میں واکین فینکس نے نپولین بوناپارٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بوناپارٹ نے ایک سخت سیاسی جنگ میں کس طرح اپنی سیاسی حکمت عملی اور فوجی بصیرت کا مظاہرہ کیا، یہ فلم ڈیوڈ اسکارپا نے لکھی ہے۔

اس فلم میں اقتدار تک پہنچنے کے لیے بوناپارٹ کے ان تھک سفر کی منظر کشی کی گئی ہے، فلم میں اس کی سچی محبت جوزفین کے ساتھ اس کے رشتے کے اتار چڑھاؤ کو بھی شان دار طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

نپولین کے ٹریلر کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے تاہم جنگی مناطر سے بھرپور یہ فلم 22 نومبر کو امریکی سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی۔

film napoleon