مستقل نہ کیئے جانے پر اساتذہ کا احتجاج، پولیس و رینجرز کا لاٹھی چارج
پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا
کراچی: نوکریوں پر مستقل نہ کیئے جانے پر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر رینجرز اور پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین نے شاہین کمپلیکس سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔
سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل کر کے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرائمری اور ارلی چائلڈ اسکولز ٹیچرز مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرچکے ہیں۔
CM Sindh
karachi
protest
school teacher
مزید خبریں
حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
گندم بحران پر عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل
عمران خان غیر مشروط طور پر گریٹر ڈائیلاگ کیلیے تیار ہوں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ
لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو اغوا کر کے زنجیروں سے باندھ دیا، ویڈٰیو وائرل
ڈیرہ مراد جمالی: دہشتگروں کی سرکاری ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ، ایک جاں بحق
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.