Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مستقل نہ کیئے جانے پر اساتذہ کا احتجاج، پولیس و رینجرز کا لاٹھی چارج

پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 05:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: نوکریوں پر مستقل نہ کیئے جانے پر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر رینجرز اور پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین نے شاہین کمپلیکس سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل کر کے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرائمری اور ارلی چائلڈ اسکولز ٹیچرز مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

CM Sindh

karachi

protest

school teacher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div