Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں اور جعلی پینشن کو ختم کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

مقامی حکومتوں کے فنڈز میں اضافہ کر رہے ہیں، مراد علی شاہ
شائع 15 جولائ 2023 01:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے فنڈز میں اضافہ کررہے ہیں، محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں، دہری نوکری اور جعلی پینشن کو ختم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ بلدیات اور خزانہ سے متعلق اجلاس ہوا۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ لوکل باڈیز کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، ہر ملازم کو تنخواہ ملنی چاہئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ لوکل باڈیز میں جعلی بھرتیاں ہوئیں، ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز اپنے ملازمین کی بجٹ پاس کرتی ہے، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور ترقیاتی کام شامل ہوتے ہیں، اگر تنخواہ سب کو نہیں مل رہی تو ملازمین کی تعداد زیادہ ظاہر کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب ٹاؤنز بنائے گئے ہیں، جس میں ملازمین ٹرانسفر ہوں گے، اُن کی جانچ بھی کرنی ہے۔ محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیاں، ڈبل نوکری، جعلی پینشن کے ملازمین کو ختم کرنا ہے۔ مقامی حکومتوں کے فنڈز میں اضافہ کررہے ہیں۔

دوران اجلاس وزیر بلدیات ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لیا کہ جعلی بھرتیوں، پینشن اور ڈبل نوکریوں کے خاتمے پر کام ہورہا ہے۔

CM Sindh

mayor karachi

Karachi development

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div