Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

غزل کی پہچان مہدی حسن جن کی آواز آج بھی زندہ ہے

مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں
شائع 18 جولائ 2023 02:14pm
تصویر: کویٹا چیبر
تصویر: کویٹا چیبر

مہدی حسن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں۔اور جہاں جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ آج ان کا 94واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1957 میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغازکیا۔ 1962 میں فلم ’فرنگی‘ کے گیت ’گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے‘ سے مہدی حسن کو ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔

اُن کا گایا ہوا گیت ’اک حسن کی دیوی سے مجھے پیارہوا تھا‘ اتنا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہورگانوں میں شمارہوتا ہے۔

مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزلیں گائیں۔ انہیں مشکل راگوں پر بھی کمال گرفت حاصل تھی وہ آوازجو دلوں کو چھو لیتی تھی۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز آج بھی زندہ ہے۔

مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے والی مہدی حسن آخری ایام میں فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکارہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ لیکن ان کی گائی غزلیں اور گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

Aaj entertainment

Classical music

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div