Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایم کیوایم 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں پر الیکشن چاہتی ہے، امین الحق

ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 12:12am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں پر الیکشن چاہتی ہے، ایم کیوایم عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ 2023 میں ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، الیکشن کمیشن کو 3 ماہ میں حلقہ بندیاں کرنی چاہئیں، پاکستان میں بیشتر مردم شماری وقت پر نہیں ہوئیں۔

امین الحق نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکوئی راستہ نکالنا ہوگا، ایم کیوایم بروقت انتخابات چاہتی ہے، انتخابات 2023 کی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں، حلقہ بندیاں نگراں حکومت نہیں، الیکشن کمیشن کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کرے، مردم شماری کے نتائج کے اعلان پر حلقہ بندیوں کا فیصلہ ہوگا، مردم شماری میں بظاہر آبادی میں بڑا فرق ہوتا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے سپوٹرز کی سوچ کے ساتھ چلتی ہے، عام انتخابات کے بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتخابات کی تیاری کی طرف جارہے ہیں، 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہونی چاہیئے، ایم کیو ایم الیکشن سے بھاگنے والی جماعت نہیں، ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی کی کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، امید ہے مشاورت سے تمام معاملات طے پاجائیں گے، امید ہے وزیراعظم ہماری بات سنیں گے، قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیئے۔

اسلام آباد

سپاٹلایٹ

Amin ul Haque

MQM Pakistan

Munizae Jahangir

Census 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div