Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

وزن برقرار رکھنے کے لیے چند آسان نسخے

بڑھتی عمر کے ساتھ میٹابولزم بھی تبدیل ہوتا ہے، اس لیےاپنا خیال رکھیں
شائع 20 جولائ 2023 10:36am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جینز،عمر،جنس،طرزِِ زندگی،خاندانی عادات،ثقافت، نیند،رہائش اور مصروفیت وہ عوامل ہیں جو آپ کے وزن پراثراندازہوتے ہیں۔ان میں سے کچھ عوامل ایسے ہیں جن کی وجہ سے متوازن وزن کو برقرار رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور کھانے اور باقاعدگی سے ورزش ہی آپ کو آپکی عمر کے مطابق صحت مند رکھ سکتی ہے۔

مندرجہ ذیل میں وزن سے متعلق کچھ حقائق بیان کئے گئے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کیوں تبدیل ہوتا ہے؟

بڑھتی عمر کے ساتھ میٹابولزم بھی تبدیل ہوتا ہےاورانسانی جسم کے تمام اعضاء عمر کے مطابق ہی اپنا کام کرتےہیں جس کی وجہ سے کہا یہ جاتا ہے کہ بڑے عمر کے افراد کو اپنے وزن کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ چاق و چوبند ہونا چاہئےاور کم مقدار میں کھانا چاہئے۔

عمر رسیدہ افراد کو صحت مند وزن کیوں برقرار رکھنا چاہئے؟

اپنے وزن کو متوازن رکھنا صحت مند بڑھاپے کا ایک اہم حصہ ہے۔ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں اضافے کی صورت میں عمر رسیدہ افراد کو صحت کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں جن میں دل کی بیماوری،ہائی بلڈ پریشر،فالج اور ذیابیطس شامل ہیں۔ وزن کم کرنے یا صحت مند وزن کو برقرار رکھنے سے ان خطرات کو کم کیا جا سکتاہے۔

لیکن ضرورت سے زیادہ کم وزن بھی صحت کے مسائل میں مبتلا کردیتا ہے۔ بی ایم آئی کی کمی کی وجہ سے آسٹیوپوروسس اور خون کی کمی جیسی بیماریوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

کیلوریز،خوراک اور ورزش کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

ایکٹِورہنااور صحت مند کھانا نہ صرف وزن بلکہ توانائی کو بھی برقرار رکھتا ہےاور ہر ہفتے میں کم از کم مجموعی طور پر 150 منٹ کی ورزش بھی کرنا مفید ہے۔

انسانی جسم کو کھانے اور مشروبات سے حاصل ہونے والی توانائی کوکیلوریزمیں ماپا جاتا ہے،ہردن کیلوریز کی ایک خاص تعداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے لئےزیادہ ورزش کریں اور کم کیلوری والی غزائیں کھائیں جبکہ وزن بڑھانے کےلئے بھی ورزش کریں اور کیلوریز کی تعداد میں اضافہ کریں۔

وزن کم کرنے یا بڑھانے کے لئے کیا کھانا چاہئے؟

وزن کم کرنے اور بڑھانے دونوں صورت میں صحت مند غذائیں کھانا اہم ہے۔ سبزیوں،پھلوں،اناج،کم چربی والا گوشت اور پروٹین سے بھرپورغذائیں اپنی خوراک میں شامل کریں۔

اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو کیلوری کی مقدار کو کنٹرول کریں،ہائیڈ ریٹ رہیں اور اضافی چینی والے مشروبات سے گریز کریں۔

اور اگر آپ وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں توایواکاڈو اورپینٹ بٹر کے ساتھ ساتھ اپنےمینیومیں غزائیت سے بھرپور اسنیکس جیسےمیوے،پنیراور خشک میوہ جات شامل کریں۔

ایک انسانی جسم کو کتنی ورزش کی ضرورت ہے؟

ورزش تقریباً ہرایک کے لئے اچھی ہے، پورے ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی ورزش کا ہدف بنائیں۔

آپ کو فٹ ہونے کے لئے جم جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چلنا،دوڑنا،سائیکل چلانا،باغبانی، تیراکی بھی ورزش کا ہی حصہ ہیں۔

صحت

health tips

lifestyle

Exercise

Dieting