Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
شائع 21 جولائ 2023 05:44pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان کی درخواست پرسماعت کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمات کے چالان کے حوالے سے رپورٹس تیار کرلی گئی ہیں۔ تیار کردہ رپورٹس جلد عدالت پیش کردی جائیں گی۔

چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں، عدالت مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔

عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

درخواست میں صوبے میں سابق وزیراعظم کے خلاف کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں تادیبی کارروائی سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

imran khan

Lahore High Court

pti chairman

Imran Khan cases

justice alia neelam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div