Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے، الیکشن کمیشن کا محسن نقوی کو خط

نگراں کابینہ کے کسی وزیر کا قریبی عزیز الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، الیکشن کمیشن
شائع 23 جولائ 2023 03:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگراں حکومت کو انتخابی قواعد وضوابط سے متعلق خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی قوانین نگراں حکومت یا وزیر کو سیاسی سرگرمیوں، جلسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دیتے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی۔

خط میں کہا گیا کہ نگراں کابینہ ارکان سیاسی سرگرمیوں اور الیکشن مہم میں شرکت نہیں کرسکتے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ تمام سیاسی فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کیے جائیں، نگراں کابینہ کے کسی وزیر کا قریبی عزیز الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

خط میں کہا گیا کہ نگراں کابینہ اپنے فرائص آئین وقانون کے مطابق سر انجام دینے کے پابند ہیں، خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن سخت اقدامات کرے گا۔

خط ہدایت کی گئی کہ محسن نقوی الیکشن کمیشن کی ہدایات تمام کابینہ اراکان تک پہنچا دیں۔

Care Taker CM Punjab

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div