بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی پھیل گئی

بھارتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 04:50pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی پھیل گئی، ہماچل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، تین لاشیں نکال لی گئیں جبکہ گیارہ مسافر لاپتہ ہیں۔

جونا گڑھ شہر میں خوفناک سیلاب آیا، ریلے ہر شے بہا کر لے گئے، مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

سیلابی پانی میں گھر بھی ڈوب گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی ریاست گجرات میں بھی سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

بھارت میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک سو سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔