Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

اجے دیوگن بیک وقت نانا اور دادا بن گئے

اجے دیوگن کے 'بیٹے اور بیٹی' کے گھر بچے کی ولادت
شائع 25 جولائ 2023 12:15pm
تصویر: انسٹاگرام/وتسل شیٹھ
تصویر: انسٹاگرام/وتسل شیٹھ

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن بیٹے اور بیٹی کے یہاں بچے کی پیدائش کے بعد بیک وقت نانا اور دادا بن گئے ہیں۔

آپ حیران ہوں گے کہ اجے دیوگن بیک وقت نانا اور دادا کیسے بنے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

دراصل 20 جولائی کو بالی ووڈ اداکار وتسل شیٹھ اور ایشیتا دتہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری سناتے ہوئے اسپتال سے ایک تصویر شئیر کی۔

اس پوسٹ کے بعد جہاں مداحوں نے اپنی محبت سے کمنٹ سیکشن کو بھر دیا، وہیں کچھ نے اجے دیوگن کو نانا اور دادا بننے پر مبارکباد دی۔

وتسل شیٹھ کو آپ مشہور بالی ووڈ فل ”ٹارزن: دی ونڈر کار“ سے جانتے ہوں گے، اجے دیوگن نے فلم میں وتسل کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

جبکہ فلم ”درشیم“ اور درشیم ٹو“ میں ایشیتا دتہ اجے دیوگن کی بیٹی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ لوگ اجے دیوگن کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

وتسل شیٹھ کو آخری بار فلم ”آدی پرش“ میں ”اندراجیت“ کے کردار میں نظر آئے تھے، فلم تو اچھی نہیں چل سکی لیکن وتسل نے اپنے کردار سے انصاف ضرور کیا۔

ایشیتا دتہ بھی ایک عمدہ اداکارہ ہیں جو درشیم اور درشیم 2، فرنگی، بے پناہ پیار وغیرہ میں اپنی نمایاں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ایشیتا دتہ نے ایک شو میں اجے دیوگن کے بارے میں کہا تھا کہ اِن کی وجہ سے اُن کی اور اُن کے شوہر وتسل شیٹھ کی ملاقات اور شادی ہوئی۔

دونوں کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’میں اپنے شوہر سے اجے سر کے ذریعے ملی، میں بہت خوش ہوں کہ وہ ہمارے میچ میکر تھے۔‘

وتسل اور ایشیتا کے اجے دیوگن سے تعلقات اتنے اچھے ہیں کہ ایک انٹرویو میں وتسل نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اجے دیوگن، کاجول، بوبی دیول اور سہیل خان کو سب سے پہلے ایشیتا کے حمل کے بارے میں بتایا تھا۔

Ajay Devgan

Vatsal Sheth

Ishita Dutta