Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پر 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ڈوبنے والوں کی عمریں 20, 22, 18 اور 15 سال ہے، ریسکیو
شائع 30 جولائ 2023 11:12pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے، جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی خاندان کے4 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے مسلسل 3 گھنٹے آپریشن جاری رکھا، لیکن اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو آپریشن بند کر دیا گیا۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل ہے، تینوں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Indus River

drowned

drowned while bathing

children drowned

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div