Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری فرد جرم عائد کردی گئی

ٹرمپ پر کارِ سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے اور شہری حقوق پامال کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔
شائع 02 اگست 2023 09:00am

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر چار ماہ میں تیسری فرد جرم عائد کردی گئی، سابق صدر پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثرانداز کا الزام لگا دیا گیا۔

فردِ جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کارِ سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے اور شہری حقوق پامال کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔

فردِ جرم خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تحقیقات میں وفاقی گرینڈ جیوری نے عائد کی۔

ٹرمپ کے علاوہ ان کے چھ ساتھیوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعرات کو امریکی وفاقی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ فرد جرم 1930 کی دہائی میں نازی جرمنی کی یاد دلاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے امریکی قوم تنزلی کا شکار ہے۔

سابق صدر نے پہلے ہی کہا تھا کہ سنا ہے آج ایک اور جعلی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کارروائی کو استغاثہ کی بدانتظامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب ڈھائی سال پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟

ٹرمپ اگلے سال دوبارہ صدارت حاصل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

Donald Trump

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div