Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی کے بعد دوبار گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 05:42pm
شہریار آفریدی۔ فوٹو ــ فائل
شہریار آفریدی۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی کی عدالت سے رہائی کے بعد 16 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتارکرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہریار آفریدی کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کے مطابق شہریار آفریدی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنے وکلاء کے ہمراہ باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے وکلاء اور شہریار آفریدی کے کپڑے پھاڑ دیے۔

بعدازاں شہریار آفریدی نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء شہریار آفریدی کے بھائی جمال آفریدی کو علاقہ مجسٹریٹ نے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔

رہائی کے بعد سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے بھائی جمال آفریدی کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت احاطہ کچہری سے دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں بھائیوں کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی تھی، جس کے بعد پنجاب پولیس نے شہریار آفریدی اور فرخ جمال آفریدی کو گرفتار کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں بھائیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

شہریارآفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا کہنا تھا کہ شہریارآفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، شہریارآفریدی کو جیل سے نکلتے ہی فورًا گرفتار کیا گیا ہمیں بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔

وکیل نے مزید کہا کہ شہریار آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار کرکے لے گئی، شہریار خان آفریدی اور بھائی کو اڈیالہ جیل سے رہائی پر دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

pti

arrest

Punjab police

Shehryar Afridi

farrukh jamal afridi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div