Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

14 مئی انتخابات کا معاملہ غیر موثر لیکن الیکشن کمیشن کو تاریخ بدلنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری نہیں کر سکا، تفصیلی فیصلہ جاری
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 04:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14مٸی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔

جسٹس منیب اختر نے 25 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت کا شارٹ آرڈر برقرار ہے، الیکشن کمیشن کا اہم کام انتخابات کروانا ہے۔

حکم میں مزید کہا گیا کہ اب یہ معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے، پنجاب اور کے پی کے نگران سیٹ اپ کے بعد اسپیکرز کی داٸر درخواستیں نمٹاٸی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے کیس سماعت کی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن تسلی بخش جواب نہیں دے سکا ، الیکشن کمیشن کا فرض انتخابات بلکہ منصفانہ اورشفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی عضو یا ادارہ ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئےدوسری کونظراندازنہیں کرسکتا،آئین ’ڈیوٹی‘ اور ’پاور‘ میں فرق کو واضح کرتا ہے، آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تمام معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔

فیصلے میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا وزیراعظم یا وزیراعلی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت لیں؟

عدالت نے کہاکہ سوال یہ ہے ایگزیکٹو اتھارٹیز کے ناکام ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیا کرنا تھا۔ آئینی و قانونی طور پر اس کا جواب بڑا واضح ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابات مہینوں ملتوی کرنے کے بجائے رٹ لینے خود عدالت آنا چاہیے تھا۔

Punjab Elections

general elections 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div