Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے متن کی خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

اردو متن میں خامیوں کے حوالے سے رائترز گلڈ کے شہزاد فیضی نے وفاقی محتسب میں شکایت درج کرائی تھی
شائع 10 مئ 2024 09:09am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے اردو متن میں بہت سی خامیاں ہیں۔ ادارے نے وفاقی محتسب کو یقین دلایا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز میں غلطیاں دور کردی جائیں گی۔

ایک شہری نے وفاقی محتسب کے ادارے کو بھیجی گئی شکایت میں کرنسی نوٹوں کے اردو متن میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

پاکستان رائٹرز گلڈ کے رکن شہزاد حسین فیضی نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ ’بینک دولتِ پاکستان حاملِ ہذا کو ادا کرے گا‘ اور ’حکومتِ پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا‘ کے متین میں کئی خامیاں ہیں۔ اس حوالے سے کتابوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نشاندہی کے باوجود کرنسی نوٹوں میں غلطیاں دور نہیں کیں تب شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا۔ وفاقی محتسب نے اس حوالے سے فیصلے کی ایک کاپی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی بھیجی جس نے یقین دلایا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں میں متن کی غلطیاں دور کردی جائیں گی۔

وفاقی محتسب نے اس معاملے میں فریقین کا موقف پوری تفصیل کے ساتھ سُنا اور پایا کہ شکایت کنندہ کے دلائل گراں قدر ہیں۔

وفاقی محتسب کے ادارے نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 60 دن میں شکایت کے دور کیے جانے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

State Bank Of pakistan

ERRORS IN CURRENCY NOTES

FEDERAL OMBUSDMAN