Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

دو سابق وزرائےاعظم نااہل، خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

خواجہ حارث دو سابق وزرائے اعظم کے وکیل رہے اور دونوں ہی نااہل ہوگئے۔
شائع 05 اگست 2023 08:19pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد وہ تکنیکی طور پر 5 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہوچکے ہیں۔

اس کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا اہم کردار رہا ہے، یہاں تک کے اب عمران خان کی نااہلی بھی ان کے ذمہ ڈالی جارہی ہے۔

خواجہ حارث کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم جن کیسز میں نااہل ہوئے ان کیسز میں وکیل صفائی خواجہ حارث تھے۔

دوران سماعت خواجہ حارث متعدد بار طلب کئے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، وہ کسی دوسری عدالت میں مصروف تھے۔ جس کے بعد جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو سزا سنادی۔

اب عمران خان کی نااہلی کے بعد خواجہ حارث کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ دو سابق وزرائے اعظم ان کے مؤکل رہے اور دونوں ہی نااہل ہوگئے۔

اس سے قبل خواجہ حارث مشہور پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اس کیس میں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا، نواز شریف کے وکیل بھی خواجہ حارث ہی تھے۔

Khawaja Haris

imran khan arrested

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Imran Khan Arrested August 5

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div