Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

مردم شماری کے نتائج جاری، ملکی آبادی میں ہوشرُبا اضافہ

سب سے زیادہ آبادی کس صوبے کی بڑھی؟
شائع 05 اگست 2023 08:53pm

ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے ساتھ اعداد و شمار بھی جاری کردیے ہیں، جن کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں بلوچستان آبادی بڑھنے کے تناسب میں پہلے نمبر پر رہا، جب کہ خیبر پختونخواہ آبادی میں اضافے کے حساب سے آخری نمبر پر ہے۔

ترجمان پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق؛

  • سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے۔
  • بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔
  • اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار ہے۔
  • پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار ہے۔
  • خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد ہے۔
  • ملکی آبادی میں سالانہ اضافہ 2.55 فیصد اضافہ رہا۔

آبادی میں اضافے کی شرح

  • پنجاب میں 2.53 فیصد
  • سندھ میں 2.57 فیصد
  • بلوچستان میں 3.20 فیصد
  • خیبرپختونخواہ میں 2.38 فیصد
  • اور اسلام آباد میں 2.81 فیصد ہوا

اسی طرح پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔

  • آبادی میں اضافے کے لحاظ سے خیبر پختونخواہ کی 84.99 فیصد آبادی دیہی اور 15.01 فیصد شہری ہے۔
  • پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی، 40.70 فیصد شہری ہے۔
  • سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔
  • بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی اور 30.96 فیصد شہری آبادی ہے۔
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی اور 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔

Census 2023

DIGITAL CENSUS 2023

Population of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div