Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

آئی فون استعمال کرنیوالے 2 ماڈلز آئندہ ماہ سے پہلے بدل لیں

فون تبدیل نہ کرنے پر صارفین اہم فیچرز سے محروم رہیں گے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 06:02pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

معروف موبائل فون کمپنی ایپل اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) 17 کو لانچ کرنے جارہا ہے جس کی بدولت آئی فونز میں متعدد نئی خصوصیات متعارف کروائی جائیں گی۔

آئی فونز کے آنے والے نئے آپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے آئی فون کے کچھ ماڈلز کی قدر 50 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

اس حوالے سے برطانوی جریدے ڈیلی میل نے بتایا کہ 2017 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 8 اور آئی فون ایکس (10) آئی او ایس 17 کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ اپنی ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلنے سے پریشان ہیں، گوگل نے حل فراہم کردیا

ٹیکنالوجی کے ماہرین صارفین کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ستمبر سے پہلے ڈیوائسز کو فروخت کرکے اپنے آئی فون ماڈلز تبدیل کریں، اگر ایسا نہیں کیا تو آپ کئی اہم فیچرز سے محروم ہوجائیں گے۔

آئی فون ایکس کی ٹریڈ ان ویلیو 190 ڈالر جبکہ آئی فون 8 کی 90 ڈالر اور آئی فون 8 پلس کی 152 ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں: فحش سائٹ سے نام تبدیل کرنے پر ٹوئٹر انڈونیشیا میں بلاک

گزشتہ سال آئی او ایس 16 کے آنے کے بعد آئی فون 7 پلس کی ٹریڈ اِن ویلیو جون 2022 میں کم ہو کر 80 ڈالر رہ گئی تھی جب کہ آئی فون 6 ایس پلس 94 ڈالر سے کم ہو کر 47 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

اگر آئی فون ایکس کی بات کریں، تو اسے 2017 میں اس وقت ریلیز کیا گیا تھا جب ایپل کے آئی فون کی 10 ویں سالگرہ تھی۔

اس آئی فون میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے جو اس سے پہلے کسی آئی فون میں موجود نہیں تھے، جیسا کہ اس میں ٹچ آئی ڈی کے بجائے فیشل آئی ڈی کا فیچر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لیپ ٹاپ کی بیٹری خراب ہونے سے بچانے کے طریقے

ایپل نے بتایا کہ دنیا بھر میں آئی فون 8 اور8 پلس کی 8 کروڑ 63 لاکھ ڈیوائسز فروخت ہوئیں جس کے بعد یہ فون سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کی فہرست میں شامل ہوگیا تھا۔

آئی فون 8 اور آئی فون 10 فروری 2020 سے مارکیٹ میں نہیں آرہے، اب ان دونوں آئی فونز کی قیمتیں 50 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم کی کیا خاصیت ہے؟

  • آئی او ایس 17 آئی فون 8 اور آئی فون 10 پر کام نہیں کرے گا اور فون پر نئے فیچرز متعارف نہیں ہوسکیں گے، ضروری سکیورٹی اپ ڈیٹس بھی موصول نہیں ہوسکیں گی۔

  • ماہرین نے بتایا کہ آئی او ایس 17 میں چائلڈ پروٹیکشن سمیت کئی اہم فیچرز متعارف کرائیں جائیں گے ساتھ ہی اسٹینڈ بائی موڈ بھی شامل ہے۔

  • آئی او ایس 17 میں کی بورڈ اپ ڈیٹس سمیت آٹو کریکٹ کا آپشن ہے اور نیم ڈارپ آپشن کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جو صارفین کو آسانی سے ایک دوسرے سے اپنی کانٹیکٹ انفارمیشن شیئر کرنے میں مدد کرے گا۔

  • صارفین اپنا پوسٹر بھی بنا سکیں گے جو کہ کال کے وقت دوسرے صارف کی اسکرین پر نظر آئے گا۔

Apple

iPhone