Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

فحش سائٹ سے نام تبدیل کرنے پر ٹوئٹر انڈونیشیا میں بلاک

ڈومین پہلے فحش مواد کیلئے مختص ویب سائٹ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔
شائع 26 جولائ 2023 11:43am

انڈونیشیا ایلون مسک کی جانب سے لوگو تبدیل کیے جانے اور ڈومین x.com میں تبدیل کیے جانے کے بعد آن لائن فحش نگاری اور جوئے پر ٹوئٹر کو ملک میں بلاک کردیا ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت مواصلات اور اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس سائٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ یہ ڈومین پہلے ایسی سائٹس کے ذریعہ استعمال کیا جاتا تھا، جو فحش اور جوئے جیسے ”منفی“ مواد کے خلاف ملک کے سخت قوانین کی پابندی نہیں کرتی تھیں۔

وزارت کے انفارمیشن اینڈ پبلک کمیونیکیشن ڈائریکٹر جنرل عثمان کانسونگ نے کہا کہ حکومت سائٹ کی نوعیت کو واضح کرنے کے لیے ”X“ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کانسونگ نے منگل کو مقامی میڈیا کو بتایا، ’ہم نے ٹوئٹر کے نمائندوں سے بات کی اور وہ ہمیں ایک خط بھیجیں گے کہ X.com اب ٹوئٹر استعمال کرے گا۔‘

اس اقدام کا مطلب ہے کہ انڈونیشیا کے لوگ اس وقت پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، جس کے مبینہ طور پر 270 ملین کی آبادی والے ملک میں تقریباً 24 ملین صارفین ہیں۔

Indonesia

x.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div