Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

واٹس ایپ پر انٹرنیٹ کے بغیر تصاویر، ڈاکومنٹس شیئر کرنا ممکن

اس فیچر کے تحت صارفین باآسانی تصاویر، ویڈیوز شئیر کر سکیں گے
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 07:10pm
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ اے ایف پی
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ اے ایف پی

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل صارفین کی آسانی کے لیے مختلف فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس بار واٹس ایپ کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے جس کے آنے کے بعد صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس شئیر کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یعنی واٹس ایپ صارف آف لائن رہ کر بھی اس فیچر کا استعمال کر سکتا ہے، تاہم اس فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی۔

جبکہ جس طرح واٹس ایپ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، بالکل اسی طرح شئیر کی گئی فائلز بھی انکرپٹڈ ہوں گی۔

انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا، جبکہ انہی پرمیشنز میں سے ایک آپشن ہے فائینڈ نئیر بائی فونز، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا۔

جبکہ اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ واٹس ایپ کو اس فیچر کے لیے آپ کے سسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی بھی درکار ہوگی، جبکہ آپ کی لوکیشن کی درکار ہوگی۔

یہ نیا سسٹم بالکل اسی طرح ہے جیسے کہ پئیر ٹو پئیر فائل ایپس جیسے کہ شئیر اٹ۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ چند مہینوں میں میسیجنگ پلیٹ فارم ”واٹس ایپ“ نے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے چیٹ لاک پر کام کرنا ہو یا صارفین کو دوسروں کی پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنا ہو، واٹس ایپ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے۔

social media

internet

WhatsApp New Update

FEATURE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div