Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

عمران خان کی سزا کیخلاف پی ٹی آئی سینیٹرز کی اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت

قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے ،اعظم نذیر تارڑ
شائع 06 اگست 2023 04:59pm
فوٹو ــ فائل (سینیٹ اجلاس)
فوٹو ــ فائل (سینیٹ اجلاس)

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سزا کیخلاف سینیٹ اجلاس سے پہلے واک آؤٹ کیا اور پھر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی کو لیڈر کہنا لیڈرز کی توہین ہے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہوتا تو چار جگہ اس کی حکومت ہوتی۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی سینیٹرز نے پہلے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف واک آؤٹ کیا اور بعد میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے گرفتار کروایا گیا، لیکن اگر کوئی سمجھاتا ہے کہ عمران خان کو باہر رکھ کر الیکشن جیت جائیں گے تو یہ بھول ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا، بتائیں ٹیسٹ یورین سے کریں گے یا خون سے، پی ٹی آئی پر پابندی لگادیں تب جا کر یہ الیکشن کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گوشوارے میں آمدنی چھپائی ہے،انہوں نے حلف دیا لیکن جھوٹ بولا اور چوری پکڑی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے، ان کے پاس اپیل کا حق ہے یہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں، اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی اور میاں نوازشریف کو بھی سزا ہوچکی تھی۔ [

pti

Senate of Pakistan

Imran Khan Arrested August 5

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div