Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

دبئی ائرپورٹ پر طیارے سے ریچھ کے فرار نے بھگدڑ مچادی ، عراقی وزیراعظم کا تحقیقات کاحکم

ریچھ کو دبئی سے بغداد منتقل کیا جارہا تھا
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 12:16pm
تصویر: ڈی ٹیلی گراف
تصویر: ڈی ٹیلی گراف

دبئی میں عراقی طیارے سے ریچھ کے فرارہونے کے بعد پرواز میں تاخیر کے بعد عراق کے وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

طیارے کے تمام مسافراورعملہ اُڑان کے لیے تیار تھے کہ رن وے پرریچھ کو دیکھ کر پائلٹ حیران رہ گیا۔

مسافرکی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں ریچھ کے بچے کو کارگو ہولڈ میں مخصوص کریٹ سے باہر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسافروں کی سلامتی سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کااظہارکیا گیا۔

وزیراعظم محمد شیاع سودانی نے وزارت ٹرانسپورٹ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بڑے جتن کے بعد ریچھ کو پکڑکر دوبارہ بے ہوش کرکے طیارے میں سوارکروایا گیا تھا۔

اس کارروائی میں بہت وقت لگ گیا اور پرواز کافی تاخیر سے روانہ ہوئی جس پر مسافر مشتعل ہوگئے اور عملے سے جھگڑنے لگے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

عراقی ایئر ویز نے کہا ہے ریچھ کے فرار کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

’ریچھ کے لباس میں انسان‘، چینی چڑیا گھر کی ویڈیو پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

اس برفانی ریچھ کو فزکس کس نے سکھائی

دنیا کے غم زدہ ریچھ کو نیا گھر مل گیا

عراقی ایئرویز کے مطابق ریچھ کی نقل و حمل کا طریقہ کار قانون کے مطابق اور بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ طریقہ کار اور معیارات کے مطابق انجام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غلطی دبئی ائر پورٹ اسٹاف کی ہے جس نے ریچھ کو ٹھیک طریقے سے بیہوش نہیں کیا تھا۔

Animal Protection

Airline

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div