Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

نگراں وزیراعظم کے امیدوار جلیل عباس جیلانی کی پرائم منسٹر ہاؤس آمد

سابق سفیر کے دعوے کے بعد اہم پیشرفت، ذرائع نے بھی عہدہ ملنے کی تصدیق کردی۔
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 08:15pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سابق پاکستانی سفارتکارعبدالباسط نے دعویٰ کیا ہے کہ سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کو پاکستان کا نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں اور انہوں نے آج پرائم منسٹر ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔

عبدالباسط جو خود اپنے طویل کیریئر کے دوران سفیر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ یہ پاکستان کی فارن سروس کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دے دیا

تاہم سرکاری طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

نگراں وزیراعظم کا تقرر صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات آج طے ہے۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کے لیے معاشی ماہر، بیوروکریٹ سمیت تین نام فائنل کرلیے، اپوزیشن لیڈر

جلیل عباس جیلانی نے امریکا سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں: نگراں سیٹ اپ میں کون شامل ہوگا، نواز، زرداری ملاقات میں معاملات طے پا گئے

وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویٹ ہیں اور ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں M.Sc کی ڈگری رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کے لئے 10 نام سامنے آگئے

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ کے تھنک ٹینک سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز میں بھی کام کیا۔

Caretaker prime minister

CARETAKER GOVT

JALIL ABBAS JILANI