Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شہری کو لوٹنے والی جواں سال لڑکی گرفتار، بینک منیجر ہمارے ساتھ ملا تھا، ویڈیو بیان

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 06:34pm

نارتھ ناظم آباد میں بینک سے 19 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شخص کو خاتون سمیت تین ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، تاہم شہری کی فائرنگ سے دو ملزمان فرار اور خاتون پکڑی گئی، جس نے بینک منیجر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں شہری نے ڈکیتی کو کوشش ناکام بنادی، تاہم مزاحمت پر فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ذیشان نامی شہری بینک سے 19 لاکھ روپے لے کر نکلا تو خاتون سمیت تین ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

ملزمان بینک کے اندر ریکی کرتے ہوئے
ملزمان بینک کے اندر ریکی کرتے ہوئے

پولیس حکام نے بتایا کہ شہری ذیشان نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہو گیا، اور دو ملزمان فرار ہوگئے، تاہم ڈاکوؤں کی خاتون ساتھی عوام کے ہتھے چڑھ گئی۔

ملزمان شہری کے بینک سے نکلنے کا انتظار کرتے ہوئے
ملزمان شہری کے بینک سے نکلنے کا انتظار کرتے ہوئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نارتھ ناظم آباد تھانے منتقل کردیا، ملزمہ کے بیگ سے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ برآمد ہوا ہے۔

دوران تفتیش ملزمہ نے ڈکیتی میں بینک مینجر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، اور بتایا کہ ساتھی ملزمان میں فرمان اور رشید شامل ہیں، گزشتہ ہفتے 50 ہزار روپے کی ڈکیتی کی تھی، 10 ہزار مجھے ملے تھے۔

ملزمہ نے تفتیش میں بتایا کہ میں غازی گوٹھ میں کرائے کے مکان میں رہتی ہوں، اور والد جیل میں ہیں۔

robbers

Robbery

karachi robbers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div