Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بالوں کی نشوونما بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ جسے ہم نظرانداز کرتے ہیں

12 سے 15 ہفتوں میں کاٹنے سے وہ صحت مند دیکھائی دیتے ہیں، ماہرین
شائع 16 اگست 2023 11:36am
تصویر: ڈا لسٹ داٹ کام
تصویر: ڈا لسٹ داٹ کام

اچھے اندازمیں تراشے گئے بال ظاہری شکل کو مکمل طور پر بدیل کرکے اعتماد میں اضافہ کرسکتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنا خواتین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

خواتین مہنگے شیمپو اور کنڈیشنر اس امید میں خریدتی ہیں کہ یہ بالوں پرجادواثردکھائیں گے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

بالوں کی اچھی افزائش کیلئے ان کی ٹرمنگ سے بھی حیرت انگیز نتائج سامنے آتےہیں۔

لیکن اکثر خواتین کو بال لمبے کرنے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ وہ بال کٹواتی ہی نہیں ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے بالوں کی لمبائی پر اثرپڑے گاجبکہ یہ ایک غلط خیال ہے۔

ماہرین کے مطابق بالوں کو ہر 12 سے 15 ہفتوں میں ترشوا لینے سے وہ صحت مند اور موٹے نظر آتے ہیں، ٹوٹے ہوئے سروں سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ کو باقاعدگی سے اپنے بالوں کو تراشنا چاہیے۔

اگر آپ اپنے بالوں کو زیادہ نہیں کاٹنا چاہتے توتھورا سا ٹرم ضرور کروائیں۔

ڈرماٹولوجسٹ کے مطابق خواتین کو 12سے 15 ہفتوں بعد بالوں کی ٹرمنگ لازمی کروانی چاہیے جبکہ مرد حضرات بھی اسی وقفے سے بال کٹوائیں۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ آپ کے بال کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں اوراگر ان کی اندرونی ساخت کھل جائے تو یہ سرے سے ٹوٹنے لگتے ہیں جسے ہم دو منہ کے بال ہونا کہتے ہیں۔ اس کا واحد حل ہیئر ٹرمنگ ہے۔

مزید پڑھیں

بال وقت سے پہلے کیوں سفید ہوتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

ناک کے بال توڑنا زندگی کیلئے خطرہ

ہونٹوں کے اوپر بال (اَپر لپس) سے چھٹکارا پانے کے آزمودہ طریقے

اس لیے ضروری ہے کہ بالوں کو ہر ڈیڑھ سے دو ماہ بعد لازمی کٹوائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے بال صحت مند رہیں گے اور ان کی لمبائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Women

beauty

personal care