Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

جناح ہاوس حملہ کیس میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

یاسمین راشد کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا
شائع 16 اگست 2023 02:09pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

جناح ہاوس حملے میں نامزد ملزمہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں دل کی تکلیف کی شکایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔

جناح ہاوس حملے میں نامزد اور جیل میں قید ملزمہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، ان کا ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری

ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد کو 2 گھنٹے تک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا ، اور ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر انہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور انھیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

Yasmin Rashid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div