Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

علی حسن زہری اور نصیر احمد نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کےلئے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 09:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو نام ارسال کردیئے ہیں، جس میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے علی حسن زہری اور نصیراحمد کا نام دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا وقت ختم ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا، جس کے بعد حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو ارسال کردیے۔

مزید پڑھیں

نگران وفاقی کابینہ کیلئے کئی نام سامنے آگئے، وزرا کی حلف برداری کل متوقع

نگران وزیراعلی بلوچستان کا تقرر نہ ہوسکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

بلوچستان میں نگراں حکومت کے قیام کا معاملہ التوا کا شکار

پارلیمانی کمیٹی میں میر عبدالقدوس بزنجو، زمرک خان اچکزئی اور سردار عبدالرحمان کھیتران شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجونےپارلیمانی کمیٹی کو نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کے لئے نام ارسال کردیئے ہیں۔

علی حسن زہری اورنصیراحمد کو نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جے یو آئی کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے علی مردان ڈومکی اور عثمان بادینی کے نام بطور امیدوار فائنل کیے اور پارلیمانی کمیٹی کے لیے مولانا عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اور حاجی نواز خان کو نامزد کیا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے تین تین ارکان کے ناموں کی توثیق کردی۔ کمیٹی میں عبدالقدوس بزنجو، عبدالرحمان کھیتران، زمرک خان جبکہ اپوزیشن رہنما محمد نواز کاکڑ،عبد الواحدصدیقی اور یونس زہری کمیٹی میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اب یہ پارلیمانی کمیٹی بلوچستان کے مستقبل کے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر مشاورت کریں گے اور اگر 3 دن کے اندر اس پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے بھی نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی ایک نام پر اتفاق نہ کر سکی تو پھر صوبائی الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر کرے گا۔

گزشتہ روز یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے تاہم بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے بیان میں کہا تھا لگتا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات

دوسری جانب اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور انہیں پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنی پارٹیوں کے رہنماؤں کے نام دیے۔

دونوں جماعتوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت نہیں کی۔

متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر نے بی این پی اور پشتونخوامیپ کے نام جمع نہیں کرائے، انہوں نے ایک جماعت کے 3 ارکان کے نام دیے۔

بلوچستان

quetta

cm balochistan

Mir Abdul Quddus Bizenjo

caretaker cm balochistan

Balochistan Election

Balochistan Caretaker Setup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div