Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فیکٹ چیک: کیا افتخار احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کو ’گلی کے بچے‘ کہا

افتخاراحمد ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 05:10pm
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازافتخار احمد سے منسوب ایک بیان گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں کرکٹر نے بھارتی پلیئرز کو ”اسٹریٹ چلڈرن“ کہا ہے۔

نواز نامی ایک صارف نے ایکس (ٹوئٹر) پرکرکٹرکے نام سے بنائے گئے ہینڈل سے پیغام کو ری ٹویٹ کیا تھا جس میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ’جب بھی ہم انڈیا سے کھیلتے ہیں تو ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم سڑک کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہوں‘۔

یہ مبینہ بیان کرکٹ شائقین میں خوب وائرل ہوا جس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے گئے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ کرکٹر کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

صارف کی جانب سے شیئرکیا جانے والا پیغام درحقیقت افتحار احمد سے منسوب جعلی ہینڈل سے بنایا گیا تھا اور ایلون مسک کی پالیسیوں کی بدولت یہ جعلی اکاؤنٹ بلیو ٹک کے ساتھ یعنی کہ تصدیق شدہ ہے۔

افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پراس من گھڑت بیان کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پروفیشنل کرکٹر ایسا بیان نہیں دے گا۔

کرکٹر نے صارف کو غلط معلومات پھیلانے اور نفرت کو فروغ دینے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:

حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

افتخار احمد نے نیوزی لینڈ سے شکست پر قوم سے معافی مانگ لی

افتخار احمد سے سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑی نے لی؟

انہوں نے ٹوئٹرپلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک سے بھی اپیل کی کہ وہ گمراہ کن پوسٹ کے ذمہ دار اکاؤنٹ پر پابندی عائد کریں۔

افتخاراحمد پاکستان کے مقبول ترین کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر مشہور ہیں۔

افتخار احمد سے پہلے ناصر حسین کو بھی ایسا ہی پاک بھارت میچ کے بعد بھارت مخالف بیان موصول ہوا تھا۔

افتخاراحمد کو ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

اس سے قبل انہوں نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے شاندارپرفارمنس دی تھی۔

fake News

Fact Check

Iftikhar Ahmad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div