Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن ترجمان
شائع 22 اگست 2023 10:49am
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل ___ فوٹو گلف نیوز
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل ___ فوٹو گلف نیوز

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، سابق وزیر مملکت کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اور اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج ہے، دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لیا، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے CD-iii اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز چھاپہ مارا، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔

pti

Zartaj Gul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div