Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

صوبائی وزیر کی ہدایت پر فحش حرکات کرنیوالی ڈانسرز پر پابندی کا فیصلہ

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 18 اسٹیج ڈانسرز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے
شائع 22 اگست 2023 09:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پہلے مرحلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر 18 اسٹیج ڈانسرز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے ہیں اور انہیں اپنا مؤقف دینے کے لیے ایک ہفتہ دیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ان ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے شمع تھیٹر، تماثیل تھیٹر، محفل تھیٹر، ناز تھیٹر، ستارہ تھیٹر، الفلاح تھیٹر لاہور، فرینڈز تھیٹر اور میرین تھیٹر ساہیوال کے خلاف بھی کارروائی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

عامر میر نے کہا ہے کہ ثقافتی اداروں میں مجروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور ڈراموں کی آڑ میں بےحیائی ہر گز قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور میں ’فحش‘ رقص کرنے والی اداکاراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

احد رضا میر 2 سال کے بعد شیکسپیئر کے ڈرامہ کیلئے تیار

اسٹیج ڈراموں کے دوران غیر اخلاقی حرکات، اداکاراؤں پر پابندی کا خدشہ

یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں فحش ڈانس کرنے اور فحاشی پھیلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اسٹیج ڈراموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ان ڈراموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر نہ صرف پابندی عائد کی گئی بلکہ فحش اور بیہودہ حرکات کرنے والی ڈانسرز شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔

اس کے علاوہ عامر میر کی ہدایت پر الحمراء مال روڈ میں ہر قسم کے کمرشل اسٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

amir mir

Pakistani Culture

Stage dancer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div