Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

اسٹیج ڈراموں کے دوران غیر اخلاقی حرکات، اداکاراؤں پر پابندی کا خدشہ

شائع 19 جنوری 2019 05:53am

Untitled-1

لاہور: اداکارہ پائل سمیت 4 اسٹیج اداکاراؤں کو ڈرامے میں اداکاری کے دوران غیر اخلاقی پرفارمنس پر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

اداکارہ شانزا، شازیہ اور روپ جٹ بھی غیر اخلاقی حرکات کی مرتکب پائی گئیں جس کے بعد انہیں  نوٹس جاری کردیا گیا، جبکہ آئندہ ایسا کچھ دُہرانے کی صورت میں پابندی عائد کی جائیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیج ڈراموں میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی جانے والے غیر اخلاقی پرفارمنس پر پائل چودھری، شانزا، شازیہ جٹ اور روپ جٹ کو وارننگ جاری کردی گئی۔

اداکارہ پائل چودھری الحمرا ہال نمبر ایک میں جاری ڈرامے چن مکھناں اور شانزا الحمرا ہال نمبر دو میں زیر نمائش ڈرامے ویلے تے نکمے میں اداکاری کررہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں اداکارائیں پرفارمنس کے دوران شائقین سے براہ راست جملہ بازی کررہی تھیں، جس پر ایکشن لیتے ہوئے اسٹیج مینیجر حاجی عبدالزاق نے دونوں اداکاراؤں کو تحریری طور پر وارننگ جاری کردی ہے ۔

اسٹیج اداکارہ شازیہ جٹ اور روپ جٹ پنجابی کمپلیکس میں زیر نمائش ڈرامہ ڈھول جانیا میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کررہی تھیں، جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں تحریری وارننگ دی گئی ہے اور آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان چاروں اداکاراؤں پرپابندی عائد کردی جائے گی۔