Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

عالمی برادری پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے، آرمی چیف

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی طلباء کے وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ اور آرمی چیف سے ملاقات
شائع 25 اگست 2023 04:36pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم، انسانی مصائب و مظالم سمیت آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پربھی روشنی ڈالے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کےطلباء کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں

ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کرنے والوں کا ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا، آرمی چیف

بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے تب تک لڑیں گے جب تک ضرورت ہے، آرمی چیف

پاک فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے وفد میں 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے 38 طلباء شامل تھے۔

وفد سے بات چیت کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیرنے علاقائی سلامتی کے امور سمیت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے کہا کہ وفد پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پرپاکستان کو دیکھیں اورپاکستان کے پوٹینشل اور بہتر تشخص کو اجاگرکریں۔

جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بڑھ چڑھ کردارادا کر رہا ہے اورعالمی برادری بھی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے۔

پاک فوج کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی مصائب و مظالم سمیت آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

طلباء نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

rawalpindi

ISPR

COAS

GHQ

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir