Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

بجلی کمپنیوں کے ملازمین سالانہ 13 ارب کی بجلی مفت کیسے وصول کرتے ہیں

آج نیوز نے پاور ڈویژن سے تفصیلات حاصل کرلیں
شائع 27 اگست 2023 02:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاور ڈویژن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی ملتی ہے، اور صرف گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو ماہانہ 100 یونٹ فری ملتے ہیں۔

ایک طرف ملک بھر ملک بھر میں عوام بجلی کے بھاری بلوں سے بلبلا اٹھے ہیں اور پورے ملک میں مظاہرے اور احتجاج کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور صرف گریڈ ایک سے 4 گریڈ کے ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، اور ان 1 سے 4 گریڈ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ماہانہ 50 یونٹ فری بجلی دی جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 سے 10 گریڈ کے افسران کو 150 یونٹ مفت دیئے جارہے ہیں، جب کہ 11ویں سے 15ویں اسکیل تک افسران کو 200 یونٹ مفت ملتے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد 11ویں سے 15ویں اسکیل تک ریٹائرڈ افسران کو 100 یونٹ ماہانہ ملتے ہیں۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق 16ویں اسکیل کے افسران کو 300، 17ویں کو 450 یونٹس فری ملے ہیں، 18ویں گریڈ کےافسران کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، جب کہ 19ویں گریڈ کے افسران کو 880، 20 ویں کو 1110 یونٹ، جب کہ 21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو 1300 یونٹ ماہانہ مفت دیے جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گرڈ 17 سے اوپر کے افسران کے مفت یونٹ بند کرنے کی سمری تیار ہوچکی ہے، ان افسران کو یونٹس کے مساوی رقم تنخواہ میں دیے جائیں گے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے، اور کابینہ کی منظوری پر سہولت ختم کر دی جائے گی۔

electricity bill

Bills Assent dispute

utility bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div