Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

نگراں سندھ حکومت نےاعلیٰ افسران کےتبادلوں کی تیاری شروع کردی

سندھ میں 200 افسران کے تبادلوں کا امکان، ذرائع
شائع 29 اگست 2023 11:36am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں حکومت سندھ نے اعلیٰ افسران کےتبادلوں کی تیاری شروع کردی، الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ نے اس حوالے سے اجلاس طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں 200 افسران کے تبادلوں کا امکان ہے۔

نگران حکومت سندھ نے اعلیٰ افسران کےتبادلوں کی تیاری شروع کردی ہے، اور اس حوالے سے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی روشنی میں تبادلے کیے جائیں گے، اور سندھ میں 200 افسران کے تبادلوں کا امکان ہے، ان افسران میں 20 سیکریٹریز کے تبادلوں کا امکان ہے۔

کئی سالوں سے التوا میں پڑے ہوئے انکوائریز کی فائلیں کھل گئیں

دوسری جانب نگراں حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ انسپیکشن انکوائری ٹیم کے پاس کئی سالوں سے التوا میں پڑے ہوئے انکوائریز کی فائلیں کھول دیں۔

پانچ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز میں بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیہون، لیاری، ملیر، لاڑکانہ، حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹیزمیں تحقیقات ہوں گی، اور ان اتھارٹیز کے افسران کی فائلیں طلب کر لی گئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div