Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

سُپربلیو مون کا نظارہ کیجئے، اگلا موقع 2032 میں ملے گا

دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون دیکھا جائے گا
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 01:45pm
تصویر: دی انڈیپینڈنٹ/ویب سائٹ
تصویر: دی انڈیپینڈنٹ/ویب سائٹ

سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا۔ ایسا نظارہ اگلی بار 9 سال بعد دیکھا جائے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس روزچاند زمین کے قریب ترین ہوگا۔

رواں ماہ سُپرمون کے نظارے کا یہ دوسرا موقع ہے، اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی سپرمون دیکھا جاچکا ہے۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے پرمعمول سے کہیں زیادہ بڑا اورروشن نظرآتا ہے اوراسی لیے اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چندریان تھری کے لینڈر نے چاند میں کھدائی شروع کردی

بڑے صحافتی اداروں نے مصنوعی ذہانت کے باٹس کو اپنی خبریں چرانے سے روک دیا

مہاجرین کے نام پر امریکی حکومت کا ایلون مسلک کی کمپنی پرمقدمہ

ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ اگست کے آغاز میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سُپرمون کا نظارہ کیا گیا اور جمعرات کو بھی دیکھا جائے گا مگر یہ سُپربلیو مون کہلائے گا۔

سپربلیو مون سے مراد چاند کا نیلا رنگ نہیں بلکہ ایک اصطلاح ہے جو کسی بھی انگریزی ماہ میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودہویں کے چاند کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

اس سُپربلیو مون کو اگلی بار 2032 میں دیکھا جاسکے گا۔