Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

’عزت بچانی ہے تو 2 دن میں گھرخالی کرو‘ ، ہریانہ میں مسلمانوں کیلئے پوسٹرزلگ گئے

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
شائع 31 اگست 2023 11:33am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

بھارتی ریاست ہریانہ کےعلاقے گروگرام (گڑگاؤں) میں مسلمانوں کی اکثریتی علاقے میں دھمکی آمیز پوسٹرز سامنے آئے، جن میں لوگوں کو گھر خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں بتایا کہ گروگرام کے سیکٹر69 اے میں پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں لکھا ہے کہ ’کچی آبادی میں رہنے والے اپنے گھر 28 اگست تک خالی کردیں ورنہ ان کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘

پوسٹرز میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’اگر آپ اپنی عزت بچانا چاہتے ہیں تو دو دنوں میں گھر خالی کریں۔‘

دھمکی آمیر پوسٹرز کے بارے میں معلوم ہوتے ہی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسسٹنٹ پولیس کمشنز منوج کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پوسٹرز ہٹا کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سینیر پولیس افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہاں موجود کچھ کچی آبادیاں غیرقانونی ہیں۔

یہ علاقہ گزشتہ کئی دنوں سے خبروںٓ کی سرخیوں میں ہے۔

یہاں پر ہندو مسلم فسادات نے شدت اختیارکی تھی، ایک مسجد پر حملے سے نائب امام بھی شہید ہوا تھا۔

ٰIndia

Haryana